14 جون 2012 - 19:30

مصری عوام نے دارالحکومت قاہرہ کے التحریر چوک پر مظارہ کرتے ہوئے اپنے ملک کے سابق ڈیکٹیٹر حسنی مبارک دور کے عہدیداروں کو برطرف کئے جانے کا مطالبہ کیا ۔

ابنا: الیوم السابع ویب سائٹ کے مطابق مصری عوام نے آج قاہرہ کے التحریر چوک پر جمع ہوکر سابق ڈیکٹیٹر حسنی مبارک دور کے عہدیداروں کی برطرفی کے غیر قانونی ہونے پر مبنی اپنے ملک کی عدالت کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔ اس رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے حسنی مبارک کے باقی بچے عناصر کی معزولی ۔ انتخابی مقابلے سے احمد شفیق کا نام واپس لئے جانے اور حکمراں فوجی کونسل ختم کئے جانے کے حق میں نعرے لگائے ۔ قابل ذکر ہے کہ مصر کے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں جو کل اور پرسوں منعقد ہونے والا ہے مصر کے سابق ڈیکٹیٹر حسنی مبارک دور کے وزیر اعظم احمد شفیق اور اخوان المسلمین کے امیدوار محمد مرسی کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔......./169